تیونس کے ساحلی علاقے میں یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ساحلی شہر مہدیہ کے قریب پیش آیا، جہاں کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے 30 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 40 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار بیشتر تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے مختلف ممالک سے تھا۔ تیونس پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رواں سال کے دوران پیش آنے والے سب سے مہلک سمندری حادثات میں شمار ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں