واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نریندر مودی کو دیوالی کے موقع پر فون کیا اور تجارت سمیت دیگر امور پر بات ہوئی۔ ان کے بقول وہ تجارت کے ذریعے تنازعات کو کم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ نہیں ہو رہی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے اور بعض خارجہ پالیسی امور میں پابندیاں قومی سلامتی کے حصول کا ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہوں نے کئی تنازعات رکوانے میں کردار ادا کیا ہے اور پاک بھارت تنازعہ کو بھی انہیں روکنے کا کریڈٹ دیتے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں