خوفناک ٹریفک حادثہ، 60 سے زائد افراد ہلاک

یوگنڈا میں خطرناک اوور ٹیکنگ کے نتیجے میں پیش آنے والے المناک حادثے میں 63 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کمپالا-گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں چار تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کئی گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں اور درجنوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مخالف سمتوں سے آنے والی دو بسوں نے خطرناک انداز میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین روڈ ایکسیڈنٹ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور اوور ٹیکنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close