خوفناک زلزلہ ، ہلچل مچ گئی ، شدت و مقام کیا؟جانئے

 

ایران کے وسطی علاقے میں 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 2 منٹ پر محسوس ہوا۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا پتہ قومی زلزلہ مانیٹرنگ نیٹ ورک کے جدید اسٹیشنوں کے ذریعے چلا، جو مملکت کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹے فعال رہتے ہیں۔

سعودی جیولوجیکل سروے نے تصدیق کی کہ زلزلے کا اثر سعودی عرب کی سرزمین پر محسوس نہیں ہوا۔ ماہرین تمام اعداد و شمار کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ یہ نگرانی مملکت کے ماحولیاتی اور ارضیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور زلزلہ سرگرمیوں سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close