بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ رویے سے تنگ آ کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ تاہم پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے احتجاجاً اپنی جان دینے کی کوشش کی۔
اطلاع ملنے پر تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں