نقاب پر پابندی، جرمانہ و سزا کا بھی اعلان

پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

یہ بل ملک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس پر ووٹنگ کے دوران حکومتی اتحاد، لبرل جماعتوں اور چیگا پارٹی کے 60 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث بل منظور کر لیا گیا۔

نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی، اور اس کی خلاف ورزی پر 200 سے 4000 یورو تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی کسی کو زبردستی نقاب پہننے پر مجبور کرے گا تو اسے تین سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اس شق کے باعث والدین، خاص طور پر وہ جو اپنی بچیوں کو نقاب پہننے کے لیے کہتے ہیں، تشویش کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پابندی صرف عوامی مقامات تک محدود ہے، جبکہ ہوائی جہازوں، سفارتی احاطوں اور عبادت گاہوں کو اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close