ٹائٹن آبدوز حادثہ، تحقیقات میں نیا انکشاف

امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کا حادثہ خراب انجن اور حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، یہ آبدوز نجی کمپنی اوشین گیٹ کی ملکیت تھی، جس نے سیاحتی مشن پر روانگی سے قبل آبدوز کی درست جانچ اور فنی معائنہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ٹائٹن آبدوز جون 2023ء میں بحرِ اوقیانوس میں غرق شدہ تاریخی جہاز آر ایم ایس ٹائٹینک کے ملبے کو دکھانے کے مشن پر نکلی تھی۔ آبدوز میں کمپنی کے سی ای او اسٹوکٹن رش، پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد، ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کو آبدوز کی اصل پائیداری اور ساختی کمزوریوں کا علم نہیں تھا، جبکہ حفاظتی معیارات کی عدم پابندی کے باعث حادثے کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں مؤثر طور پر ممکن نہیں ہو سکیں۔ حادثے کے بعد اوشین گیٹ نے اپنے تمام آپریشنز معطل کر دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close