پاک،افغان جھڑپوں پر چین کا بیان سامنے آگیا

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں، اور ان کا طویل المدتی مفاد اسی میں ہے کہ وہ اچھے تعلقات قائم رکھیں، ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر اقدامات کریں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے خطے کے امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close