کیلیفورنیا کے شہر ہنٹنگٹن بیچ کے قریب دوپہر کے وقت ایک ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکرا کر گر گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کچھ دیر درختوں کے قریب منڈلاتا رہا اور پھر اچانک بے قابو ہو کر زمین پر آ گرا۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ زمین پر موجود تین راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر فنی خرابی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں