خواتین صحافیوں پر پابندی؟ مودی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس نے نیا تنازع کھڑا کر دیا — وجہ یہ کہ کسی بھی خاتون صحافی کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس فیصلے پر اپوزیشن نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر مواقع ملنے چاہییں، مگر اس واقعے نے ظاہر کر دیا ہے کہ مودی خواتین کے حقوق کے معاملے میں “انتہائی کمزور” مؤقف رکھتے ہیں۔ پریانکا گاندھی نے بھی وزیراعظم مودی سے وضاحت طلب کی، جبکہ سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مرد صحافیوں کو اس امتیازی اقدام کے خلاف پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔

واقعے کے بعد ملک بھر میں ردِعمل کی لہر دوڑ گئی، ناقدین کا کہنا ہے کہ دہلی میں یہ پابندی طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی بازگشت معلوم ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close