دن میں دوسرا شدید زلزلہ، ہلچل مچ گئی

فلپائن کے جنوبی علاقے میں آج ایک ہی دن میں دو شدید زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جن میں دوسرا زلزلہ ریختر سکیل پر چھ اعشاریہ نو شدت کا تھا،

جو ساحل سے دور سمندر میں محسوس کیا گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل سات اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔ زلزلہ ماہرین کے مطابق یہ دونوں جھٹکے مختلف نوعیت کے ہیں اور دوسرا زلزلہ آفٹر شاک نہیں سمجھا جا سکتا۔ ملک بھر میں سکولوں اور دفتروں میں سیکیورٹی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ انجینئرنگ ٹیموں کو عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کی جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ فلپائن چونکہ ’پیسفک رنگ آف فائر‘ پر واقع ہے، اس لیے یہاں زلزلے عام ہیں، مگر ایک ہی دن میں دو شدید زلزلے خطرے کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔ نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں ہو سکا، تاہم حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، ہنگامی بیگ تیار رکھنے اور سرکاری اطلاعات پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close