منیلا میں خوف و ہراس کی فضا اُس وقت قائم ہوئی جب فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے فوراً بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر آیا، جس کے بعد فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے پیشگوئی کی کہ آئندہ دو گھنٹوں میں بحرالکاہل کے کنارے ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو بھی فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی تھی، جس میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں