زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین بتائی گئی ہے، خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں عمارتیں ہل گئیں اورشہری خوفزدہ ہوکر گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کوکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ یہ جھٹکے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کومزید جھٹکوں کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی اورانٹرنیٹ سروس عارضی طورپرمتاثرہوئی، حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری ہدایات پرعمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close