متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

پاکستان قونصلیٹ دبئی نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں لیبر قوانین کے مطابق ان کے حقوق اور فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت صرف تب ہی شروع کی جائے جب ورک پرمٹ موجود ہو، معاہدہ عموماً دو سال کا ہوتا ہے اور پروبیشن کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ اس دوران آجر معاہدہ ختم کرے تو چودہ دن اور ملازم چھوڑے تو تیس دن کا نوٹس دینا لازمی ہے، ورنہ ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ روزانہ آٹھ گھنٹے اور ہفتہ وار اڑتالیس گھنٹے کام کا وقت مقرر ہے، رمضان میں چھ گھنٹے ہوں گے، پانچ گھنٹے بعد وقفہ ضروری ہے، اوور ٹائم پر پچیس فیصد اور رات یا چھٹی کے دن کام پر پچاس فیصد اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close