صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟کس ملک کے کپتان نے تاریخ رقم کر دی؟جانئے

عالمی توجہ کا مرکز بننے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” میں شامل ترک کپتان نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ترکیہ سے تعلق رکھنے والے کپتان کی قیادت میں چلنے والا یونانی جہاز “مکینو” اسرائیلی ناکہ بندی کو چکمہ دے کر غزہ کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق، غزہ پہنچنے کے فوراً بعد اسرائیلی فوج نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کے متعدد دیگر جہازوں پر بھی دھاوا بول دیا ہے۔

39 کشتیوں کو روکا جا چکا، مزید ایک غزہ کی جانب رواں دواں

فلوٹیلا کے ٹریکنگ سسٹم کے مطابق، جمعرات تک کم از کم 39 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روکا، جبکہ 44 میں سے 20 کشتیوں کو صبح 5:28 تک اسرائیلی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ تاہم، ڈیٹا کے مطابق ابھی بھی ایک کشتی غزہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اہم گرفتاریاں: سابق پاکستانی سینیٹر اور گریٹا تھنبرگ بھی شامل

قافلے میں شریک افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے، جن کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسی طرح عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی گرفتاری کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

مشن کا مقصد: غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنا

گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچانا تھا۔ منتظمین کے مطابق اسرائیلی افواج نے الما اور سائرس نامی کشتیوں پر چڑھائی کر کے تمام کارکنان کو حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close