غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پاک فلسطین فورم نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صرف مبصرین کی ایک کشتی بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی، جس پر موجود سید عزیر نظامی نے اطلاع دی کہ مشتاق احمد خان کا جہاز روکا گیا ہے۔ فورم نے اعلان کیا ہے کہ ان گرفتاریوں کے خلاف اسلام آباد اور لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
40 سے زائد کشتیوں اور 500 سے زیادہ افراد پر مشتمل یہ فلوٹیلا غزہ سے 150 سمندری میل کے فاصلے پر “ہائی رسک زون” میں داخل ہو چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بعض کشتیوں کو ڈبونے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اسپین، اٹلی اور یونان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلوٹیلا پر موجود افراد کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں