اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر قطر سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے،
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس سے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کو فون کیا اور حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی، نو ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت پانچ ارکان اور ایک قطری اہلکار شہید ہوا، حماس کے مطابق حملے کا مقصد ان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا جو اس وقت غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہی تھی، تاہم تمام رہنما محفوظ رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں