ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی کے باعث ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
چار ہوائی اڈے بند اور کئی پروازیں معطل ہو گئی ہیں جبکہ حکام نے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اب تک پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ محفوظ جگہوں پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ طوفان پہلے فلپائن میں آ چکا ہے جہاں اس سے بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں