عازمینِ حج کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بیماری یا وفات کی صورت میں رجسٹرڈ عازمین کی جگہ ان کے قریبی رشتہ دار کو حج پر بھیجا جا سکے گا۔

وزارت کے مطابق اس پالیسی کا مقصد رجسٹرڈ نشست ضائع ہونے سے بچانا اور خاندان کی روحانی خواہش کو پورا کرنا ہے۔ اگر کوئی عازم کسی مجبوری کے سبب حج پر نہ جا سکے تو وہ اپنی رقم واپس لینے یا متبادل شخص کو نامزد کرنے کا اختیار رکھتا ہے، تاہم اس کے لیے ٹھوس وجہ اور ضروری دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازم ہوگا۔ مزید برآں، حج سے دستبرداری کی صورت میں وجوہات اسٹامپ پیپر پر تحریری طور پر جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close