امریکی وزارتِ خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شرکت کرنے پر کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو کا ویزا منسوخ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کولمبین صدر نے مظاہرے میں شریک ہو کر امریکی فوجیوں کو سرکاری احکامات کی نافرمانی پر اُکسانے کی کوشش کی، جو اشتعال انگیزی کے زمرے میں آتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر پیٹرو کے اس عمل کو لاپروائی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ تصور کیا جاتا ہے، اور اسی بنیاد پر ان کا ویزا منسوخ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں