چند گھنٹےرہ گئےہیں،فرانس نے انتباہ جاری کر دیا

فرانس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے تک پہنچنے اور پابندیوں سے بچنے کا موقع اب بھی موجود ہے، لیکن اس کے لیے صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، صدر ایمانوئل میکرون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میکرون نے واضح کیا کہ تہران کے پاس عالمی پابندیوں سے بچنے اور جوہری معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے لیے محدود وقت رہ گیا ہے۔

اس ملاقات کے بعد صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کو وہ شرائط تسلیم کرنی چاہئیں جو ہم نے طے کی ہیں۔ ان شرائط میں جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کاروں کو مکمل رسائی دینا، جوہری مواد کے ذخائر کے بارے میں مکمل شفافیت فراہم کرنا، اور مذاکرات کا فوری دوبارہ آغاز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close