بھارت کا سعودی-پاکستان دفاعی معاہدے پر ردِعمل

بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت سے پہلے سے آگاہ تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ حکومت معاہدے کے قومی سلامتی اور خطے کے استحکام پر اثرات کا جائزہ لے گی۔ یاد رہے، ریاض میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close