قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کی شام زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کتارا کے علاقے میں ایک عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ مقامی میڈیا اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اب تک دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شہر کے افق پر کالے دھویں کے بادل واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال کوئی ہنگامی الرٹ یا بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم اطلاعات کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں