جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے الگ ہو رہے ہیں تاکہ جماعت کو تقسیم ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، مگر اسی ماہ انتخابات میں پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ایوان زیریں میں اکثریت کھو دی گئی، جس سے ان کی پالیسیوں کے نفاذ میں مشکلات پیدا ہوئیں۔ پارٹی کے اندر موجود دائیں بازو کے رہنماؤں نے ان پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا، جبکہ حالیہ دنوں وزیر زراعت نے بھی ان سے ذاتی طور پر مستعفی ہونے کی اپیل کی۔ اب آٹھ ستمبر کو پارٹی کی نئی قیادت کے لیے انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں