خوفناک زلزلہ

ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں اتوار کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا، ترک آفات سے نمٹنے کے ادارے اے ایف اے ڈی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق اس زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بالیق اسیر کے ضلع سندرگی میں تھا اور یہ 7.72 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ماہ اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اے ایف اے ڈی اور دیگر ایمرجنسی ٹیمیں زلزلے کے بعد علاقے میں معائنہ کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close