سمندری طوفان پیپاہ نے جنوب مغربی جاپان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی۔ طوفان کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں اُلٹ گئیں اور درجنوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مقامی میڈیا کے مطابق طوفان پیپاہ سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا، جس کے بعد شیزوکا میں بارشوں اور تیز ہواؤں نے حالات بگڑ دیے۔ مختلف حادثات میں 24 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ اب یہ طوفان جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ واکایاما میں بھی شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں