ٹرمپ کی یورپی یونین کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گوگل پر عائد ساڑھے 3 ارب ڈالر کا اینٹی ٹرسٹ جرمانہ واپس نہ لیا گیا تو امریکا سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جرمانہ امریکی کمپنیوں کی شاندار اختراعات کو دبانے کے مترادف ہے، اور اگر یورپی یونین نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو امریکا سیکشن 301 کے تحت کارروائی کرے گا تاکہ ان “غیر منصفانہ” جرمانوں کو ختم کیا جا سکے۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ یورپی یونین کے یہ اقدامات امریکا سے سرمایہ اور روزگار چھیننے کی کوشش ہیں، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یورپ کو مزید ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close