برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹرمر کی قریبی ساتھی اور ڈپٹی وزیرِاعظم انجیلا رینر نے ہاؤسنگ سیکریٹری اور پارٹی کی ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایسٹ سسیکس میں فلیٹ خریدتے وقت صحیح اسٹامپ ڈیوٹی ٹیکس ادا نہیں کیا، جس پر انہوں نے غلطی تسلیم کی اور قانونی مشورے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
وزیراعظم کے مشیر کی رپورٹ کے بعد انجیلا رینر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جس سے اسٹرمر حکومت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
اب پارٹی کو نئے ڈپٹی لیڈر اور ہاؤسنگ سیکریٹری کے انتخاب کے ساتھ کابینہ میں ردوبدل کے امکانات کا سامنا ہے، جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں