امریکا کو بڑا جھٹکا ، روس کا چین کیلئے اہم اعلان

 روس کی سرکاری نیوکلیئر ایجنسی روستم کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ امریکا پر ایٹمی برتری حاصل کرنے کے لیے چین کی ہر ممکن مدد کریں گے،

ان کے مطابق چین نے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں تیزی سے ترقی کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور امریکا کو پیچھے چھوڑنے کا ہدف بھی طے کیا ہے، اس وقت دنیا میں سب سے بڑا نیوکلیئر ری ایکٹر نیٹ ورک امریکا کے پاس ہے جو ستانوے گیگا بائٹس پر مشتمل ہے جبکہ چین تین پنچاس اعشاریہ دو گیگا بائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، روسی سربراہ کے مطابق چین کا ہدف سو گیگا بائٹس تک پہنچنا ہے اور روس پہلے ہی چین کے چار نیوکلیئر ری ایکٹرز کی تیاری میں مدد کر چکا ہے جبکہ مزید چار کی تیاری جاری ہے، اس مقصد کے لیے چین کو بڑی مقدار میں یورینیم اور ایٹمی ایندھن درکار ہے اور روسی ٹیکنالوجی کی مدد سے چین اب نیوکلیئر فیول سائیکل کی نئی کھیپ تیار کرنے جا رہا ہے، روسی حکام کے مطابق وہ مستقبل میں بھی چین کی مکمل معاونت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close