بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع ایک بڑے سرکاری اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچوں میں ایک نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا جو نمونیا کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا نومولود 1.6 کلوگرام وزن کے ساتھ وینٹی لیٹر پر موجود تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں بچوں کو چوہے نے کاٹا، لیکن بچی کی موت کا سبب چوہے کا کاٹنا نہیں بنا۔ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں سیوریج لائن ٹوٹنے اور بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث چوہا گزشتہ 4 سے 5 دنوں سے اسپتال میں دیکھا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ وارڈ کی دو نرسوں کو معطل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں