امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرنے والے ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کو ان کی نیک خواہشات پہنچائی جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکا کی مدد کا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور روس کی شمولیت سے امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع کے حوالے سے ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یوکرین جنگ میں انسانی جانیں بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں