بھارت میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی کا کھیل جاری تھا کہ اچانک درختوں پر بجلی گری، جس کے بعد کھلاڑی خوف کے باعث اپنی جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں مون سون کے موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close