ہیلی کاپٹر لاپتہ

جکارتہ انڈونیشیا کے جزیرہ بورنیو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر(Helicopter) اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق ہیلی کاپٹرمیں 8 افراد سوارتھے جن میں پائلٹ کو پائلٹ اوردیگرعملے کے ارکان شامل ہیں، ہیلی کاپٹرمعمول کی تربیتی پروازپرتھا جب اس کا زمینی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

مقامی حکام نے فوری طورپرتلاش اورامدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، انڈونیشیائی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹرنے بورنیوکے جنوبی حصے سے پروازبھری تھی اوراسے ایک قریبی فوجی اڈے پراترنا تھا تاہم راستے میں اس کا ریڈارسے رابطہ ختم ہوگیا۔

خراب موسم اورگھنے جنگلات کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کودشواری کا سامنا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ راستوں اورعلاقوں کوکھنگالا جا رہا ہے اورہیلی کاپٹرکا سراغ لگانے کیلئے ڈرونزاورتھرمل سینسرزکا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاحال لاپتہ ہیلی کاپٹرکے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا حکام نے عوام سے بھی کسی قسم کی معلومات کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں تربیتی پروازکے دوران ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 میجرزسمیت 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حادثہ تھکداس کینٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر دورفنی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں پائلٹ ان کمانڈ میجرعاطف کوپائلٹ میجرفیصل اور 3 اہلکارشہید ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close