مدینہ منورہ میں 2 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں دو پاکستانی شہریوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے ایک کلو گرام میتھافیتھمین برآمد ہوئی ہے، جو ایک خطرناک نشہ آور مادہ ہے۔ مکہ مکرمہ میں بھی دو ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ محکمہ انسداد منشیات نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close