امریکی عدالت نے ٹرمپ کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا

امریکی اپیلز کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ تاہم عدالت نے حکم دیا ہے کہ اپیل دائر کرنے تک یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے۔

ٹرمپ نے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ “امریکا کو تباہ کردے گا”، اور عدالت کو “غلط اور جانبدار” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ کی مدد سے وہ ٹیرف کو دوبارہ قوم کے فائدے کے لیے نافذ کریں گے۔ سپریم کورٹ میں اپیل کا راستہ کھلا ہے، اور اب سب کی نظریں اس پر جمی ہیں کہ آیا ٹرمپ کا متنازعہ اقتصادی ہتھیار برقرار رہتا ہے یا ختم۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close