محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی محسوس ہوگی۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں سموگ اور صبح و رات کے اوقات میں ہلکی دھند متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں سردی رہے گی۔ مری اور گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات شہریوں کو تجویز کرتا ہے کہ سموگ والے علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں اور سرد علاقوں میں مناسب لباس پہنیں تاکہ صحت متاثر نہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






