محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال موسمِ سرما میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی اور سردی خشک رہے گی۔
سردی کی ہلکی لہر شروع ہو چکی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے امکانات کم ہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس بار پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہوگی، اور میدانی علاقوں میں بھی بارش کم ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار کا کہنا ہے کہ بارشیں لانے والی مغربی ہوائیں اس وقت غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے موسم خشک اور درجہ حرارت نسبتاً زیادہ محسوس ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خشک موسم کے باعث فضا میں آلودگی بڑھے گی، خاص طور پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران سموگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، جس سے حدِ نگاہ کم ہونے اور سانس و آنکھوں کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ موسمِ سرما کے دوران دن خشک اور درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں