محکمہ موسمیات کی سردیوں کی آمد سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سردیوں کی آمد سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت خنکی محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ دن کے وقت سورج کی تپش بدستور قائم ہے۔

سردیوں کی باقاعدہ شروعات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کا کہنا ہے کہ فی الحال مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم اکتوبر کے آخر میں متوقع بارش کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور گرمی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close