پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی جن میں لاہور میں اڑتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،
جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خاص طور پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر منحصر ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ تمام انتظامی افسران الرٹ ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آندھی یا طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں