’ٹروپیکل سائیکلون‘محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں بننے والا دباؤ طوفان میں بدل گیا ہے جو اس وقت کراچی سے تقریباً تین سو ساٹھ کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں شدید طوفان بننے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی آج اور کل کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سمندری طوفان کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار ایک سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور چھ اکتوبر تک سمندر میں صورت حال خطرناک رہے گی، اسی لیے ماہی گیروں کو پانچ اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close