بارش کی پیشگوئی، کہاں کہاں جل تھل ہو گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سہ پہر کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق اکتوبر کے دوران موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ 8 سے 10 گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جبکہ سمندری سسٹم کے باعث پوسٹ مون سون مزید 1 سے 2 دن جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز کی بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ ملکی اور غیرملکی پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، جن میں ویتنام سے آنے والی کارگو پرواز اور لاہور سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 305 شامل ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ اور اسلام آباد جانے والی پروازوں میں تاخیر اور شیڈول میں تبدیلی کی گئی، جبکہ کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 منسوخ کر دی گئی۔ دوسری جانب بحرین سے آنے والی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، تاہم لاہور سے کراچی آنے والی پی کے 305 کو موسم کی خرابی کے باعث سکھر ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close