محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم چند بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی اور خشکی کا راج برقرار رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان کے علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ میں بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی بدلی چھائی رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں