کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید، سائٹ ایریا، گولیمار اور گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں صبح سے رم جھم جاری ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق مون سون کا 11واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں