مون سون کا 11واں اسپیل، شدید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، اور بڑے شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close