کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مون سون سسٹم کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے اور اب یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی ہے۔ ادھر حیدرآباد میں یہ سسٹم کل سے اب تک 85 ملی میٹر اور ڈیپلو میں 108 ملی میٹر بارش برسا چکا ہے تاہم 11 ستمبر تک یہ سسٹم بلوچستان کے ساحل قریب پہنچ کر اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایوب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خاندان سے دلی ہمدردی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک دوکان کے اندر پیش آیا، کے-الیکٹرک انفرا اسٹرکچر ملوث نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں