افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انیس سرحدی چیک پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جن پر اب پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فوجی پاک فوج کو آتا دیکھ کر اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ چترال سمیت دیگر علاقوں میں افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ درانی کیمپ اور منوجبا کیمپ–دو پر کی گئی پاکستانی سٹرائیکس کے نتیجے میں درجنوں طالبان اور خارجی ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے رات گئے سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کامیاب حملے کیے، اور اب بیشتر افغان پوسٹیں یا تو مسمار ہو چکی ہیں یا خالی کر دی گئی ہیں، جبکہ باقی بچنے والے اہلکار جان بچا کر بھاگ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close