صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ۔تفتیش میں حیران کن پیشرفت

پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی مفرور کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش غیر معمولی رفتار سے شروع کر دی ہے۔

چند ہی گھنٹوں میں تمام مبینہ گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے، اور پولیس نے حیران کن طور پر فوری اقدامات کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا۔ تاہم اب تفتیش کا عمل سی سی ٹی وی فوٹیج پر آ کر رک گیا ہے، کیونکہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے سے متعلق کوئی فوٹیج موجود بھی ہے یا نہیں۔ صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی تفتیش پشاور میں جاری ہے، لیکن کئی سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close