کراچی: پاکستان کی معیشت سے متعلق دو خوش آئند خبریں سامنے آئیں۔ ایک جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تو دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام بلند ترین سطح پر ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی:
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 281.27 روپے تھی،
جو آج کم ہو کر 281.26 روپے پر بند ہوئی۔
اگرچہ کمی معمولی ہے، لیکن یہ روپے کی قدر میں استحکام کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،
ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا،
انڈیکس 168,990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 169,988 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 168,489 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی تیزی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں