پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

حکومت نے مٹی کا تیل 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close