سابق وزیراعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اسلام آباد سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق عدالت میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی اور عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close